Advertisement

سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کی دلہن کون؟ بارات اٹک پہنچ گئی

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی بارات اٹک پہنچ گئی۔

بول نیوز کے ذرائع کے مطابق  سعد رضوی کا نکاح ان کے ماموں کی بیٹی سے طے ہے جوکہ آج دوپہر میں ہو گا۔

سربراہ  ٹی ایل پی سعد رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو سبزہ زار اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

نکاح میں کون کون شریک ہو گا؟

سعد رضوی نکاح کیلئے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

سربراہ  ٹی ایل پی کی شادی خاندان میں ہی ہو رہی ہے، ان کے نکاح کی تقریب سادہ ہوگی اور اس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کیلئے کارکنوں کو دعوتِ عام

ذرائع کے مطابق لاہور کی انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کیلئے سبزہ زار اسٹیڈیم میں تقریب کی اجازت دیدی ہے۔

ان کی دعوتِ ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنوں کو دعوتِ عام دے دی جبکہ ولیمے کی تقریب کے کارڈ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

 سعد رضوی کی رہائی

Advertisement

گزشتہ سال نومبر میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔

یاد رہے کہ 12 اپریل 2021 کو سعد رضوی کو لاہور میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس نے بعدازاں پر تشدد صورت اختیار کرلی تھی جس کے پیشِ نظر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version