Advertisement

پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کا اس طرز کا واقعہ انتہائی تشویش کا باعث ہے، بلاول

بلاول

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کا اس طرز کا واقعہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کرم کی حدود میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے پانچ جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کا اس طرز کا واقعہ انتہائی تشویش کا باعث ہے، پڑوسی ملک افغانستان کی حکومت کو اپنی سرحد سے ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ، دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے5سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیااللہ ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی شہید شامل ہیں۔

 آئی ایس پی ار کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکنےکیلئے اقدامات کرے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مضبوط کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version