Advertisement

فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 دورے کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ بھی کیا۔

حکام نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی اور عثمان بزدار نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس اسپتال پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 200 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے، 100 بیڈز کو رواں برس اوائل میں فنکشنل کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اسپتال میں علاج معالجے کی اسٹیٹ آف آرٹ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اس انسٹی ٹیوٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج معالجے کی سہولتیں ملیں گی۔

انکا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے، فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خود ترقیاتی منصوبوں کا آن گراؤنڈ جاکر جائزہ لیتا ہوں اور تعمیراتی کام کو چیک کرتا ہوں۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے لوگ بھی اس انسٹی ٹیوٹ میں علاج کرا سکیں گے، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مقررہ وقت میں مکمل ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سابق دور میں جنوبی پنجاب میں لوگوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا، ہم جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو ختم کر کے دم لیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، مشیر حنیف پتافی، ایم پی اے سردار احمد علی دریشک، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version