Advertisement

مادھوری ڈکشٹ کے دلچسپ واقعہ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

خوبصورتی کی رانی بالی وُڈ کی ڈانسر کوئین مادھوری ڈکشٹ نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سناکر سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں معروف کامیڈین کپل شرما کے شو میں اپنی زندگی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ سُنایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک شخص الیکٹریشن ہونے کے بہانے اُن کے گھر میں داخل ہوا اور جب انہوں نے اُسے جانے کے لیے کہا تو اُس نے کیا حیرت انگیز جواب دیا۔

دی فیم گیم کی پروموشن کے دوران کپل شرما کے شو میں مادھوری نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں کہ میرے گھر کا ایک سوئچ بورڈ خراب ہوا تو فون پر الیکٹریشن کو بلوایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُس سوئچ بورڈ کو درست کرنے کے لیے گھر میں 4 لوگ آگئے، ایک نے استفسار کیا کہ کونسا سوئچ بورڈ خراب ہے؟ میں نے اشارے سے اُسے بتایا، ایک نے بورڈ چیک کیا اور دوسرے نے اُسے کھول دیا اور درست کرنے میں لگ گئے۔

Advertisement

مادھوری نے مزید بتایا کہ جب سوئچ بورڈ ٹھیک ہوگیا تو میں نے گھر آئے لوگوں کو جانے کا کہا، تو جنہوں نے کام کیا تھا وہ مسکراتے ہوئے چل دیے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کے پیچھے ایک آدمی رہ گیا تو اس پر میں نے اُن سے کہا کہ آپ نہیں جارہے کیا ان کے ساتھ؟ تو اُس نے جواب دیا کہ ’ہم ان کے ساتھ نہیں ہیں، ہم تو آپ کو دیکھنے آئے تھے‘۔

بالی ووڈ اداکارہ نے پورا واقعہ جس انداز میں سنایا، اس پر ہر کوئی ہنس پڑا۔

یاد رہے کہ مادھوری پہلی مرتبہ ویب سیریز کا حصہ بن رہی ہیں جس کی پروموشن کے لئے وہ آج کل مختلف شوز میں جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version