Advertisement

سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر سیاسی جماعت سراپا احتجاج ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر سیاسی جماعت سراپا احتجاج ہے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ و وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے وزارتِ خارجہ میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال بالخصوص سندھ لانگ مارچ کے حوالے سے  تبادلہ ء خیال ہوا۔

ملاقات میں سید علی زیدی نے 26 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک کیلئے ترتیب دیئے گئے “سندھ لانگ مارچ” کی تفصیلات سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر سیاسی جماعت سراپا احتجاج ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے غریب اور پسماندہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جدوجہد سندھ کے امتیازی بلدیاتی نظام کی تبدیلی تک جاری رہے گی، پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے جس طرح ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر سید علی زیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version