Advertisement

ملکی استحکام صرف پارلیمانی جمہوریت میں ہے، شاہدخاقان

شاہد خاقان

جوجتنا کمپرومائزکرے گا وہ حکومت بنالے گا، شاہد خاقان عباسی (فائل فوٹو)

شاہد خاقان کا کہنا ہےکہ ملکی استحکام صرف پارلیمانی جمہوریت میں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست میں فیصلہ عوام کاہوناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی رائےکااحترام نہیں ہوگا توملک نہیں چل سکتا۔

مسلم لیگی رہنما نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت تباہ،عالمی برادری سےتعلقات خراب ہیں،ملک زوال کاشکارہے،واحدحل صاف اورشفاف الیکشن ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ الیکشن کی بات کرتےہیں توصدارتی نظام کاشوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے ، صدارتی نظام پہلےچلانہ آئندہ چلےگا،صرف پارلیمانی نظام چلےگا۔

Advertisement

 شاہد خاقان نے کہاکہ گیس کی تقسیم کانظام صوبوں کےحوالےکیاجائے، سندھ میں گیس پیداہوتی ہے، سب سےزیادہ لوڈشیڈنگ بھی یہاں پرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےدورمیں امن وامان بحال اوردہشت گردی کاخاتمہ ہوا۔

مسم لیگی رہنما نے کہاکہ میٹروبس منصوبہ کم قیمت میں مکمل کیا،بی آرٹی منصوبہ اتناپیسہ لگنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوا، پشاورکی بی آرٹی 3 گنا زیادہ مہنگی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت بتائےسی پیک منصوبے شروع کیوں نہیں ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ کراچی گرین لائن منصوبہ 3 سال پہلےمکمل ہوچکاتھا، گرین لائن منصوبے پربسیں سندھ حکومت کولانی تھیں، حکومت کوگرین لائن بسیں لانےمیں3سال لگ گئے۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں بھی ماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے، آج سپرہائی وے کی تیسری اور چوتھی لین کی ضرورت ہے، سکھر،حیدرآباد موٹروے قانونی مسائل کے باعث مکمل نہ ہو سکا ، ساڑھے 3 سال بعد بھی سکھرحیدرآبادموٹروےشروع نہ ہوسکا۔

Advertisement

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نےصوبوں کا حصہ دگنا کیا، وفاق کی آمدن میں اضافے سے صوبوں کو زیادہ پیسے دیے جاتےہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version