Advertisement

اپوزیشن کو کبھی لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے نہیں روکا، ڈاکٹر یاسمین راشد

یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کبھی لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے نہیں روکا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی، صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں کو علاج کی مفت سہولت دی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اگر تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو لے آئیں۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق بڑی پیش گوئی کی تھی۔

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں لیکن اس سے نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔

Advertisement

انھوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے نہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا۔

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ 31 جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دے گی، ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔

فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا، حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Advertisement

وزیرداخلہ نے مزید کہا تھا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version