Advertisement

مردان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ، مزید 8 اسکولز بند

اسکول

مردان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر شہر کے مزید 8  اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کانب سے کارروائی کی گئی ، تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز کی نشاندہی پر مزید 8  سسکولز 10 روز کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

 ترجمان ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے اب تک 48 اسکولز ایک کالج اور ایک یونیورسٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو چکا ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 48 جانیں لے گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 9.94فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، سندھ میں 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version