Advertisement

بلوچستان میں تیز آندھی، کاروبار زندگی مفلوج

بلوچستان میں تیز آندھی کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شمال میں واقع  قلعہ عبداللہ  اور دیگر علاقوں میں شدید آندھی کے باعث گرد و غبار سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

ضلع میں گردوغبار کا سلسلہ گزشتہ 3 گھنٹوں سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشترمیدانی شہروں میں آج موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب  کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

Advertisement

تاہم راولپنڈی،جہلم، چکوال، اٹک، سرگودھا، میانوالی، خوشاب،   سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، قصور ، اوکاڑہ  اور ساہیوال میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ  کے بیشتر اضلاع میں اآج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،کالام، کوہستان ،بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  برفباری کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ  کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں،حیدر آباد ،شہید بینظیر آباد اوردادو میں  آندھی اور تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو مکران کی ساحلی پٹی گوادر، کیچ، آوران، لسبیلہ، پنجگور، خضدار، کوئٹہ، ژوب،نوکنڈی،دالبندین اورقلات میں شام اور رات کے دوران آندھی ، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ، کالام منفی12، گوپس منفی 08، اسکردو منفی 06،  زیارت، قلات، پاراچنار  منفی 05،استور،بگروٹ،ہنزہ  ،مالم جبہ منفی 04،  پلوامہ،شوپیاں ،بارہ مولہ منفی 03،چترال ،دیر،دروش،راولاکوٹ منفی 02، میر کھانی اور اننت ناگ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version