Advertisement

عمران حکومت ٹیکسز کا بوجھ ڈال کرملکی زراعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، منظور وسان

منظور وسان

مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران حکومت ٹیکسز کا بوجھ ڈال کرملکی زراعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی سرکار کی نئی زرعی پالیسیوں کو کاشتکار دشمن قرار دیکر مسترد کردیا ہے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ زرعی اجناس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ملک کا زرعی شعبہ متاثرہوگا  اس لیے ہم وفاقی تجویزکو مسترد کرتے ہیں۔

 منظور وسان نے کہا کہ ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی وفاقی فیصلےکوقبول نہیں کریں گے، زرعی اجناس اورٹریکٹرخریداری پر 17 فیصدٹیکس عائد ہونےسے ملک کےکسانوں کےجیب پر 104 ارب کابوجھ پڑےگا۔

مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ زرعی اجناس پر ٹیکسز لگنے سے یوریا کھاد اور ڈی اے پی مزید مہنگی ہوجائے گی کس سے کسان تباہ ہوجائیں گے۔

Advertisement

منظور وسان  کا کہنا تھا کہ عمران حکومت ملک کے کسانوں کو رلیف دینے کی بجائے ٹیکسز کابوجھ ڈال کرملکی زراعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ پہلےہی ملک میں فوڈ سیکیورٹی کا خطرہ ہے، عمران حکومت کاشتکار طبقے کی مالی لچک اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ ایک طرف عمران حکومت کہتی ہے کے زراعت ترجیحات میں شامل ہے دوسری طرف ٹیکسز کی بھرمار ہے ، عمران حکومت میں کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کم مل رہی ہے سب سے زیادہ فی من امدادی قیمت سندھ دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر عمران حکومت نے زراعت کہ لیے کوئی پالیسی نہ بنائی تو خطرہ بڑھ جائے گا، حکومت کے غلط اقدام سےگندم، چینی اوردیگر زرعی اجناس باہر سے منگوانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version