تنہا باحجاب لڑکی سیکڑوں انتہاپسندوں پر بھاری پڑگئی، بھاری انعام کا اعلان

باحجاب لڑکی
بھارتی میں تنہا باحجاب مسلمان لڑکی سینکڑوں انتہاپسند ہندوؤں پر بھاری پڑگئی جس پر انہیں بھاری انعام سے نواز دیا گیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کالج میں انتہاپسند ہندوؤں کے ایک ٹولے کے سامنے ڈٹ جانے والی نڈر مسلمان اور باحجاب لڑکی کے لیے جمعیت علمائے ہند نے انعام کا اعلان کردیا۔
بھارت میں باحجاب مسلمان لڑکیوں کے ساتھ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہراسانی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس پر ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے تمام ہائی اسکول اور کالجز 3 دن کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں باحجاب طالبہ انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں ہراساں
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک باہمت لڑکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو حجاب پہنے ہندو انتہاپسندوں کے جھتے کے سامنے ڈٹ گئیں ، انتہاپسندوں نے انہیں ہر طرح ڈرانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان لڑکوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
A lone Muslim girl on the way to her college in Karnataka, India is being heckled and harassed by a Hindu right-wing mob for wearing a hijab! pic.twitter.com/DiVjCbqpdW
— Ashok Swain (@ashoswai) February 8, 2022
ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے گئے اور لڑکی کی جانب نازیبا اشارے بھی کیے گئے لیکن باحجاب لڑکی کسی خوف کے بغیر ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے چلتی رہی جس پر وہاں موجود صحافی اس طالبہ کے قریب آئے اور اسے کالج کے اندر لے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی باحجاب لڑکی کا نام مسکان خان ہے جو ’’ مہاتما گاندھی میموریل کالج اودوپی‘‘ کی طالبہ ہیں اور کسی کام کے سلسلے میں کالج آئی تھی جس پر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں باحجاب طالبات کو ہراساں کیے جانے پر اسکول، کالجز تین روز کیلئے بند
دوسری جانب جمعیت علمائے ہند کی جانب سے ہندو انتہاپسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی باہمت مسکان خان کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسکان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طالبہ کو 5 لاکھ بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا۔
مولانا محمود مدنی نے ہندی میں دیے گئے پیغام میں لکھا ’’کرناٹک کی بہادر طالبہ مسکان خان جس نے اپنی آئینی اور مذہبی حقوق کے لیے آواز بلند کی اور احتجاج کی تیز ہوا کا بھرپور مقابلہ کیا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Advertisement#AllahuAkbar pic.twitter.com/p2Eafbr9NK
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) February 8, 2022
بھارت کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحا دالمسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ مسلمانوں کے نامور رہنما اسدالدین اویسی نے بھی مسلمان طالبہ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اسے ایسی تربیت دی اور بہادری سکھائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News