Advertisement

بیجنگ ونٹر اولمپکس: میڈل ٹیبل پر ناروے کی بالا دستی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس میں ناروے کے ایتھیلیٹس کی شاندار کارکردگی کی بدولت میڈل ٹیبل پر بالا دستی برقرار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کے مطابق ناروے 13 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔

دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے طلائی تمغوں کی تعداد 10 ہے، امریکی ایتھیلیٹس کے 8 طلائی تمغوں نے اسے تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

چینی ایتھیلیٹس نے بھی اپنے ملک کے کوششیں تیز کر دی ہیں اور جس کا نتیجہ 7 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن کی صورت میں نکلا ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیون بریڈ ہیوری نے پہلی بار اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

Advertisement

مینز آئس ہاکی کے کوارٹر فائنل میں سلواکیہ نے امریکہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

خواتین کی 15 سو میٹر شارٹ ٹریک اسکیٹنگ میں جمہوریہ کوریا کی شوئی من جیونگ نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ اس کیٹیگری میں شوئی من جیونگ نے 2018 کے ونٹر اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

ریلے اسکیٹنگ 5 ہزار میٹر کی کیٹیگری میں کینیڈا کے ایتھیلیٹ نے گولڈ میڈل پر قبضہ کیا۔ چین کے کیو گوانگو نے بھی اپنے ملک کے لئے  طلائی تمغہ حاصل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version