Advertisement

پاکستان سے مار کھانا شروع دن سے ہی ہندوستان کا مقدر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مار کھانا شروع  دن سے ہی ہندوستان کا مقدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  27 فروری سرپرائز ڈے کے موقع پر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کیلئے”یوم شرم” پاکستان کے لیے یوم عزم ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مار کھانا شروع  دن سے ہی ہندوستان کا مقدر ہے، 27فروری کے خصوصی دن پاکستان نےبھارت کو شکست کی دھول چٹائی۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری بھارت کیلئے وہ سیاہ دن ہے جس کے بعد وہ کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہا،  پاک مسلح افواج نے پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کونیست و نابود کردینے کا واضح پیغام بھی  دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس دن پاکستانی جانبازوں نے ناپاک عزائم لے کر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی طیارے کوفضامیں ہی دھول بنا دیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version