Advertisement

پاک بحریہ کے سربراہ کا تیونس کا سرکاری دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے  تیونس کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تیونس کے وزیر برائے قومی دفاع، تیونسی بحریہ کے چیف آف اسٹاف اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، نیول چیف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کا تیونس کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version