ایلون مسک کی پیشکش رد کرنے والے نوجوان نے فلائٹ ٹریکنگ کمپنی قائم کرلی

دنیا کے امیر ترین فرد ایلون مسک کے جہاز کی لائیو ٹریکنگ کرنے والے 19 سالہ جیک سوئنی نے اسپیس ایکس کے بانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بلاک کیے جانے کے بعد اپنی کمپنی کھول لی ہے۔
گراؤنڈ کنڑول کے نام سے قائم ہونے والی یہ کمپنی دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد کے نجی جہازوں کی فلائٹ مانیٹرنگ کرے گی۔
تین دن قبل اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنے نجی جہاز کی پروازوں کو ٹریک کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 5 ہزار ڈالر ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم جیک نے 5 کے بجائے 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس رقم کو اپنے تعلیمی اخراجات کے لیے استعمال کریں گے
تاہم ایلون مسک نے جیک کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبعلم نے ایلون مسک کی 5 ہزار ڈالرز کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
کالج سے فارغ التحصیل 19 سالہ جیک سوئنی کے ایلون جیٹ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں اور اس اکاؤنٹ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ خصوصی بوٹ کی بدولت دنیا کے ارب پتی افراد کے نجی جہازوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جیک نے ایلون مسک کے ہوائی سفر کو ٹریک کرنے کے ایک خصوصی بوٹ ڈیولپ کیا ہے۔ ہر بار جب بھی ایلون مسک کا جہاز لینڈ اور ٹیک آف کرتا ہے یہ ہر ٹرپ کی تفصیلات فیڈ میں ٹوئٹ کردیتا ہے۔
یہ معاملہ صرف ایلون مسک تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ جیک ہائی پروفائل ٹیکنالوجی کمپنیز کے مالکان بشمول بل گیٹس اور جیف بیزوزکی فلائٹس ٹریک کرنے کے لیے درجن بھر فلائٹ بوٹ اکاؤنٹ ڈیولپ کر چکے ہیں۔
ایلون مسک کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں سوئنی کو ڈائریکٹ میسج میں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہنا تھا کہ ’ کیا آپ اسے بند کرسکتے ہیں ؟ کیوں کہ یہ سیکیورٹی رسک ہے۔‘
تاہم جیک نے منع کردیا تھا اور بالاخر ٹیسلا کے سی ای او نے اپے جہاز کی ٹریکنگ روکنے کےلیے جیک کو 5 ہزار ڈالر کی پیش کش کی تھی۔
AdvertisementTook off from Hawthorne, Elon got PIA blocking program but already found the aircraft. pic.twitter.com/nOxNUxy5y5
— Elon Musk's Jet (@ElonJet) January 26, 2022
سوئنی نے اس پیش کش کو رد کرتے ہوئے ایلون مسک سے 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس رقم کو اپنی تعلیم اور ٹیسلا ماڈل 3 خریدنے کے لیے صرف کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے ٹیسلا میں انٹرن شپ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
ایلون مسک کی جانب سے فلائٹ ٹریکنگ کو بلاک کرنے کے سافٹ ویئر کا استعمال بھی کیا گیا تاہم اس کے باجود جیک اسے ٹریک کرنے کا اہل ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

