Advertisement

‘دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابی حاصل کی اسکے ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں’

معید یوسف

معید یوسف کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابی حاصل کی اس کے ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں۔ 

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سپرلیگ کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے من گھڑت الزامات لگے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک دو واقعات کی وجہ سے ہمارے امیج کو نقصان پہنچا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی نے کہاکہ آئندہ سالوں میں آسٹریلیا سمیت تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرے گی ، پی ایس ایل کے لئے لوگوں کا جوش و جزبہ قابل دید ہے ۔

معید یوسف نے کہاکہ مصروف شیڈول میں وقت نکال کر فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے آیا ہوں ، پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوا ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لاہوری ہونے کے ناطے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اسپورٹر ہوں،  پوری امید ہے آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کامیابی سے ہم کنار ہو گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version