Advertisement

زرعی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، فخر امام

فخر امام

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ زرعی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سید فخر امام نے ضلع سرگودھا میں منعقدہ زرعی نمائش کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی، ممبر صوبائی اسمبلی شمیم آفتاب اور سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانین نے شرکت کی۔

جبکہ فرانسسیی سفیر، ڈپٹی کمشنر ضلع سرگودھا اصغر جوئیہ، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر سلیم مظہر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ شریں ناز سمیت محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی شریک اس موقع پر شریک ہوئی۔

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا کہ ضلع سرگودھا میں منعقدہ اس نمائش کا بنیادی مقصد ہائی ویلیو چین کو بہتر بنانا ہے، اس نمائش کے ذریعے کاشت کاروں اور برآمد کنند گان و دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مابین روابط کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے قبل منعقدہ 5 نمائشوں کے ذریعے زرعی برآمدات میں 13.5 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Advertisement

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں منعقدہ اس پہلی نمائش کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جس سے زرعی برآمدات کو فروغ دیا جائے گا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق زرعی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ کیلئے 3 ارب 20 کروڑ کی لاگت سے اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم منصوبہ پر عمل در آمد کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version