Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مصری سفیر سے ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں تعینات مصری سفیر طارق دہروگ کی وزارتِ خارجہ میں ملاقات ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مصری سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اس کا استحکام اور ترقی خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل مسرت ہے کہ مصر، صدر عبدالفتاح السیسی کی قابل قیادت میں سیاسی استحکام اور سلامتی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے عوام مشترکہ عقیدے، یکساں ثقافتی وابستگی کے بندھن سے بندھے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر نقطہ نظر میں یکسانیت خوش آئند ہے۔

Advertisement

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری گزشتہ سال دورہ مصر کے دوران، صدر السیسی اور وزیر خارجہ سامع شکری کے ساتھ بہت سود مند ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مصری وزیر خارجہ سامع حسن شکری کے دورہ پاکستان اور اسلام آباد میں چوتھے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے جلد انعقاد کا منتظر ہے۔

ملاقات میں مصری سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور مصر کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version