دورہ پاکستان، کوچنگ کنٹریکٹ کی صورتحال واضح کی جائے، جسٹن لینگر

سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان سے قبل ان کے کنٹریکٹ کی صورتحال کو واضح کیا جائے۔ بصورت دیگر وہ دورہ پاکستان کا بائیکاٹ کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کینگرو اوپنر اور مجودہ کوچ جسٹن لینگر کوچنگ معاہدے کے حوالے سے صورتحال واضح نہ ہونے کے باعث چراغ پا ہوگئے۔ انھوں نے دورہ پاکستان کے بائیکاٹ کابھی اشارہ دیا ہے۔ ٹاپ سیکرٹ میٹنگ میں توسیع نہ ملنے پران کا یہ رد عمل سامنا آیا۔
جسٹن لینگر کا کوچنگ معاہدہ رواں برس جون میں ختم ہونے والاہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی نے ان کا مقدمہ مضبوط کردیا ہے۔ تاہم، آسٹریلوی بورڈ ان کے کوچنگ معاہدے میں توسیع سے ہچکچارہا ہے۔ گذشتہ دنوں لینگر کی ٹاپ آسٹریلوی آفیشلز سے ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات کے دوران تلخ کلامی بھی سامنے آئی۔
بورڈ نے ان کے سامنے 12 سے 14 ماہ مزید کام جاری رکھنے کا کہا۔ اس دوران کینگروز کو ایشیائی مممالک کے 3 ٹورز سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی میزبانی بھی کرنی ہے۔ تاہم لینگر نے اس میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کا موقف ہے کہ گذشتہ 4 برس سے ٹیم کے ساتھ ہیں اور ٹیم کی کارکردگی زبردست رہی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کپتان پیٹ کمنز کے بظاہر تعلقات خوشگوار ہیں تاہم عوامی سطح پر انھوں نے کھل کرلینگر کی حمایت نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں موجودہ صورتحال کی پیش نظر لینگراپنے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں دورہ پاکستان سے انکار کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News