محبت کی ایک اور اعلیٰ مثال، بہادر بیٹی نے جگر کا ٹکڑا دیکر اپنے والد کی زندگی بچا لی

محبت کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم ہوگئی، بہادر بیٹی نے جگر کا ٹکڑا دیکر اپنے والد کی زندگی بچا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہدادکوٹ کی بہادر بیٹی بی ایس سی کی طالبہ21 سالہ کوثر بروہی نے اپنے والد گہنور خان کو گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جگر کا ٹکڑا دیکر اپنے والد کی جان بچالی ہے۔
کوثر بروہی کہتی ہیں کہ یہ تو جگر کا ٹکڑا ہے اگر وہ پورا جگر بھی ضرورت میں ہوتا تو اپنے والد کو دیتی۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گہنور خان ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں جن کے جگر کی پیوندکاری کا پہلا تجربہ بھی کامیاب قرار پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھٹ شاہ کی رہائشی بیوی حاجیانی نے اپنے شوہر کو جگر کا ٹکڑا دیکر انکی زندگی بچائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جگر کی چکنائی کس موذی مرض کا خطرہ بڑھاتی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

