اداکار فیروز خان کا پرندوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پرندوں کی حفاظت کے اقدام اُٹھا لیا ہے۔
پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کو اپنی ایک ٹیم کے ساتھ سڑک پر موجود درختوں میں چھوٹے چھوٹے گھونسلے بنا کر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ اقدام فیروز خان کی مہم’فیڈ دی نیڈی‘ کا حصّہ ہے، جوکہ اُنہوں نے پرندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے لیے اُٹھایا ہے۔
اس حوالے سے اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ’وہ یہ کام کرتے ہوئے بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ اُنہیں اس کام کے لیے بہت اچھے لوگوں کا ساتھ ملا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

