Advertisement

سعودی عرب: دو پہیوں پر ڈرائیونگ کرنے والا گرفتار، گاڑی بھی ضبط

سعودی عرب کے شہر تبوک میں شاہراہ پر خطرناک انداز میں دو پہیوں پر گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔

سعودی میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔

وڈیو میں نوجوان انتہائی خطرناک انداز میں دو پہیوں پر گاڑی چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں دو پہیوں پر گاڑی چلانے کو بہادری کی علامت سمجھا جاتا ہے ، اور اس انداز میں گاڑی چلانے والے بڑے فخر سے اپنے کارنامے لوگوں کو سناتے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل بھی سعودی عرب میں اسی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے کی وڈیوز سامنے آ چکی ہیں ۔

بعض وڈیوز میں تو گاڑی میں سوار دیگر افراد بھی اس کرتب میں شرکت کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور دو پہیوں پر چلنے والی گاڑی کے شیشوں سے باہر نکل کر بیٹھ جاتے ہیں۔

اس کرتب کے دوران متعدد مرتبہ حادثات ہو چکے ہیں اور کئی جانیں بھی ضائع بھی ہوئیں اور کئی افراد عمر بھر کے لئے معذور بھی بن گئے، لیکن کسی نے نصیحت نہیں پکڑی۔

سعودی پولیس بھی ایسے جنونی ڈرائیورز کو مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

پولیس نے تبوک میں اپنی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر اس کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version