Advertisement

عالیہ بھٹ ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

بالی وُڈ اداکار جتنی شہرت کماتے ہیں اتنا ہی پیسہ بھی بناتے ہیں، عالیہ بھٹ کتنی جائیداد کی مالکن ہیں اور وہ ایک فلم کا کتنا ماوضہ لیتی ہیں آیئے جانتے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی 20 ویں فلم آج ریلیز ہوئی ہے جس کا نام ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ عالیہ بھٹ کی یہ نئی فلم سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنی ہے اور عالیہ اس فلم میں بولڈ لیڈی مافیا ‘گنگوبائی’ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

 تاہم عالیہ کی یہ فلم ریلیز سے قبل ہی کافی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔

 

Advertisement

 گنگوبائی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں گنگوبائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے وہ کوئی توائف نہیں تھیں اس کے بعد سپریم کورٹ نے فلم بنانے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

 عالیہ کا کہنا ہے کہ انہیں تنازعات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

آیئے عالیہ کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں جانتے ہیں

عالیہ کی پیدائش 15 مارچ 1993 کو ممبئی میں ہوئی، وہ فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہیں، ان کے والد گجراتی اور والدہ جرمن ہیں جبکہ عالیہ کے پاس برطانوی شہریت ہے۔

عالیہ کی بڑی بہن شاہین ہیں، جبکہ اداکارہ پوجا بھٹ اور راہول بھٹ عالیہ کے سوتیلے بہن بھائی ہیں، عمران ہاشمی اور موہت سوری ان کے کزن ہیں جبکہ پروڈیوسر مکیش بھٹ عالیہ کے چچا ہیں۔

Advertisement

‎عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے کیا تھا، اداکارہ نے اس فلم کے لیے 16 کلو وزن کم کیا تھا۔

‎عالیہ اب تک 20 فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں سے عالیہ 14 فلموں میں مرکزی کردار میں تھیں ‎عالیہ اور رنبیر 2017 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور جلدی شادی کرنے والے ہیں۔

عالیہ کی جائیداد کتنی ہے اور وہ ایک فلم کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟

‎عالیہ بھٹ کی کل جائیداد 74 کروڑ ہے اور  وہ ایک فلم کے لیے تقریباً 15 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ اداکارہ اشتہار میں کام کرنے کی فیس 1 سے 3 کروڑ تک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version