Advertisement

شعیب اختر نے کرکٹ کی تاریخی تیز ترین گیند کب کرائی؟

22 فروری 2003 کو پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ (100.2 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کرائی۔

تفصیلات کے مطابق اس ڈلیوری کا سامنا انگلینڈ کے اوپنر نک نائٹ نے کیا، اس اوور کی باقی پانچ گیندیں 153.3 کلومیٹر فی گھنٹہ، 158.4 کلومیٹر فی گھنٹہ، 158.5 کلومیٹر فی گھنٹہ، 157.4 کلومیٹر فی گھنٹہ، اور 159.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ کی گئیں جس کی اوسط 158.06 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

شعیب اختر 100 میل فی گھنٹہ کی رکاوٹ کو عبور کرنے والے پہلے بولرتھے۔

شعیب اختر جنہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ان کا شمار دنیا کے تیز ترین باؤلرز میں ہوتا ہے۔

اپنے سخت رویے اور خام رفتار کے ساتھ فاسٹ بولر نے بہت سے عظیم بلے بازوں پر غلبہ حاصل کیا جن میں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، برائن لارا، رکی پونٹنگ، اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔

Advertisement

فاسٹ بولر نے 46 ٹیسٹ کھیل کر 178 وکٹیں حاصل کیں، 163 ون ڈے میں 247 وکٹیں اور 15 ٹی ٹوئنٹی میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔

2002 میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں راولپنڈی ایکسپریس نے 161  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔

اسی سیریز کے پہلے میچ میں شعیب نے 159.9 کی رفتار سے بولنگ کی، اس میچ میں شعیب اختر نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1.77 کی ناقابل یقین اکانومی پر صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا، ان کے 6 میں سے 4 آؤٹ کلین بولڈ ہوئے۔

اسی سال شارجہ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف اختر نے 159.5 پر ایک اور گیند کی، تاہم یہ میچ ان کا بہترین نہیں تھا کیونکہ وہ 9 اوورز میں 51 رنز دے کر پاکستان کے مہنگے ترین بولر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version