Advertisement

برطانوی حکومت کورونا پابندیوں پر اندرونی خلفشار کا شکار

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانوی معیشت 7.5 فیصد کی شرح سے بحال ہوئی ہے۔ معیشت میں بحالی کے باوجود حکمران جماعت اندرونی خلفشار کا شکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر برائے قومی شماریات نے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا کی حالیہ اومیکرون قسم کے باوجود تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں معیشت میں بہتری آئی ہے۔

تاہم، معیشت میں بحالی کی خبروں کے باوجود حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی اندرونی خلفشار کا شکار ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم بورس جانسن نے سیاسی حربے کے طور پر کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے اندر بورس جانسن کے خلاف لگ بھگ  20  پارلیمانی اراکین نے لیٹر آف نو کانفڈنس پارٹی چیئرمین کو بھیجا ہے اور ان کو سپورٹ نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

واضح رہے، وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا تھے اس کے برعکس ملک کے وزیراعظم، اہلیہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

Advertisement

یاد رہے، بورس جانسن نے بدھ کو اعلان کیا کہ برطانیہ نے کورونا سے متعلق جو پابندیاں لگائی تھیں انہیں فروری کے آخر میں ہٹا دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے مثبت آنے کے باوجود فرد کوقرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version