Advertisement

کرناٹک کے بعد راجھستان میں بھی مسلم طالبات کی درسگاہوں میں داخلہ بند

بھارت کے شہر کرناٹک کے بعد راجھستان کے شہر جے پور میں بھی مسلمان طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

یہ واقعہ جے پور کے ایک پرائیویٹ کالج میں پیش آیا جہاں آج صبح مسلمان طالبات برقعہ اور حجاب پہن کر کالج پہنچی تو کالج کے گیٹ پر روک دیا گیا۔

مسلمان طالبات نے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ نے انہیں ڈریس کوڈ کا حوالہ دے کر واپس گھر بھیج دیا۔

طالبات کے اہل خانہ کالچ پہنچے تو وہاں کالچ انتظامیہ اور اہل خانہ کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

کالج کے سیکریٹری راجندر شرما کا کہنا ہے کہ کالج کے تمام طلباء کو ڈریس کوڈ ضابطے سے آگاہ کیا گیا تھے، آج کچھ طالبات ڈریس کوڈ میں نہیں آئیں تو انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

Advertisement

طالبات کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈریس کوڈ کی مکمل پابندی کی ہے صرف برقعہ اور سر کو ڈھانپنے کے لئے حجاب پہنا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جے پور کے پولیس اسٹیشن میں اس معاملے پر سی ایل جی کی ہنگامی میٹنگ کال کی ہے۔

پولیس اسٹیشن کے انچارج ایشونت یادیو کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی اسمبلی انتخابات پر ہے لیکن جیسے ہی انہیں اطلاع ملی وہ موقع پر پہنچ گئے۔

ایشونت یادیو کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سمجھداری سے کام لینا ہو گا اور طالبات کے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس معاملے کو دیکھنا ہو گا۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version