منکڈ کا ارتکاب، دو آسٹریلوی کھلاڑی زیرِ عتاب آگئے

منکڈ کے مرتکب ہونے پر دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ٹریبیونل کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری سیکنڈ گریڈ میچ کے دوران منکڈ کا مرتکب ہونے پر ٹریبیونل کی جانب سے دو کھلاڑیوں پرسخت پابندی عائد کردی گئی۔
کیسی ساؤتھ میلبورن کے خلاف کنگنسٹن ہیتھرون کی نمائندگی کرنے والے دو بھائیوں سین اور نیوین ستھیاجیت کو اس حرکت پر ٹریبیونل کا سامنا کرنا پڑا۔ سین کو 10 جبکہ نیوین کو 8 میچز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سین کو ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل راؤنڈ 9 میں امپائر کے فیصلے سے سنگین نوعیت کا اختلاف رکھنے کی پاداش میں ایک میچ کی پابندی بھی بھگت چکے ہیں۔
مذکورہ بالا میچ میں 8 وکٹ پر 203 رنز بنانے ہیتھرون ٹیم نے حریف سوانز کو 190 پر ڈھیر کردیا۔
یاد رہے، آخری وکٹ سین نے منکڈ پر لی۔ اس میچ میں ان کے بھائی نے بھی اسی انداز میں وکٹ اڑائی تھی۔ منکڈ رن آؤٹ اُس رن آؤٹ کو کہتے ہیں جس میں بولر نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کھلاڑی کو گیند کرانے سے قبل آؤٹ کر دیتا ہے۔ایسا کرنے میں کوئی قباحت نہیں تاہم، اس عمل کو اسپرٹ آف کرکٹ کے منافی اقدام قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

