Advertisement

ہیڈفون کا استعمال ہمارے ذہن پر کیسے اثرات مرتب کرتا ہے؟ تحقیق

اگر آپ موسیقی سننے اور ویڈیو دیکھنے کے لیے ہیڈفون یا ایئر فون کا استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ ہمارے ذہنی تصورات اور فیصلوں کو بدلنے کا باعث بن سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیڈفونز کا استعمال سننے والے کی حس سماعت کے علاوہ ذہن پر بھی عام اسپیکرز کے مقابلے زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ یہ آوازوں کو ‘سر یا دماغ کے اندر’ بھیج دیتا ہے۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ ہیڈفونز کے اسپیکر آواز کو دماغ تک اس طرح پہنچاتے ہیں جیسے وہ آپ کے سر کے اندر ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ اس کے نتیجے میں سننے والے کمیونیکٹر (ہیڈفون پر گانے والے یا بولنے والے فرد) کو جسمانی اور سماجی طور پر زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں اور اس گانے کے بول اور شاعری سے ان کے احساسات متاثر ہوتے ہیں۔
جس کے نتیجے میں ہیڈفونز استعمال کرنے والے شخص کے ذہنی تصورات اور اس کے فیصلے اس سے متاثر ہوتے ہیں، تاہم یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ اگر کوئی اشتعال انگیز تقاریر یا کوئی تلخ الفاظوں والی ویڈیو دیکھے تو ان کے بھی سننے والے کے خیالات اور فیصلوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement
یاد رہے کہ اس تحقیق میں 4 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کرکے تجربات اور سروے کیے گئے جس میں یہ دریافت ہوا کہ عام اسپیکرز کے مقابلے میں ہیڈفونز کا اثر سننے والوں کے تصورات، فیصلوں اور رویوں پر بہت زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ٹریننگ پروگرامز کرنے والے اداروں کے لئے بےحد کام آ سکتی ہے کیونکہ ادارے اس تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ٹریننگ پروگرام کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر وہ ملازمین میں حوصلہ افزائی پیدا کرسکتے ہیں کہ وہ تحفظ کی تربیت کو ہیڈفونز پر سنیں، جس سے ان کے رویوں میں ممکنہ طور پر زیادہ بہتر تبدیلی آسکتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ ہیڈفونز سننے والوں کو انگیج رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ مخصوص کریٹیئرز یا بلاگرز کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج جلد جرنل آرگنائزیشنل بی ہیویئر اینڈ ہیومین واضح رہے کہ شائع ہوئے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version