Advertisement

خیبرپختونخوا صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں کو لیڈ کررہا ہے، وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں کو لیڈ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ایک روزہ دورے پر  پشاور میں موجود ہیں ، صوبائی وزیر صحت اور وفاقی وزیر صحت آج مختلف مراکز صحت کا دورہ کرینگے۔

اسکے علاوہ آج نئی انتظامی و تعمیراتی اصلاحات کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ وفاقی وزیر صحت نے کے پی کے  محکمہ صحت میں کی جانیوالی اصلاحات کی تعریف بھی کی۔

 وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ابتدا میں اصلاحات کا نفاذ مشکل تھا، اب ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

  ڈاکٹر  فیصل سلطان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں کو لیڈ کررہا ، صحت کارڈ جیسے انقلابی اقدام پر تیمور سلیم جھگڑا کو داد دینی پڑیگی۔

Advertisement

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ  آج ہم پورے ملک میں صحت کارڈ کو توسیع دے رہے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ اس کے بعد دونوں وزرا ایم ٹی آئیز اور ثانوی درجے کے ہسپتالوں سمیت دیہی مراکز صحت کا دورہ بھی کرینگے۔

ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر کو صحت میں کی جانیوالی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version