Advertisement

تین مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے والے لیگ اسپنر امیت مشرا بھی آئی پی ایل سے باہر

انڈین پریمئیر لیگ کی تاریخ میں تین مرتبہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے امیت مشرا کو بھی کوئی خریدار نہیں ملا۔

تجربہ کار لیگ اسپنر نے گزشتہ سیزن میں دہلی کیپیٹلزکی نمائندگی کی تھی، لیکن اس مرتبہ وہ کسی بھی فرنچائز کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے۔

انڈین پریمئیر لیگ کے میگا آکشن میں مجموعی طور پر 600 کھلاڑیوں کو بولی کے لئے پیش کیا گیا تھا، مگر فرنچائزز نے صرف 204 کھلاڑیوں پر بولی لگائی۔ باقی 396 کھلاڑیوں کو گھر کی راہ لینی پڑی۔

لیگ اسپنر امیت مشرا کی میگا آکشن میں 1.50 کروڑ روپے کی بنیادی قیمت رکھنی گئی تھی، مگر بدقسمتی سے وہ کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

امیت مشرا کو امید تھی کہ انہیں دہلی کیپیٹلز کی ٹیم اپنے اسکواڈ کا حصہ بنائے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا ، اس ناروا سلوک پر سوشل میڈیا پر امیت مشرا نے ڈھکے چھپے انداز میں شکایت کی۔

Advertisement

 نیلامی کے بعد دہلی کیپٹلز کے شریک مالک پارتھ جندل نے ٹویٹ کیا کہ یہ فرنچائزی زندگی بھر ان کے ساتھ ہے۔

 اسی کا جواب دیتے ہوئے دائیں ہاتھ کے لیگ بریک گیند باز مشرا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا : ‘ ٹیم کو میں نے جو خدمات دی ہیں ، اس کیلئے شکریہ پارتھ جندل ، حقیقت میں میں بہت خوش ہوں ، لیکن میں ابھی ختم نہیں ہوا ہوں ۔ میں ضرورت پڑنے پر دہلی کیپیٹلز سے جڑنے کیلئے تیار ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version