Advertisement

نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نا اہل اور نالائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرادری کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی جبکہ ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ تنگ آگئے ہیں، نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر میدان میں اترے گی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرادری نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں،اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، حکومتی آراکین بھی رابطوں میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version