Advertisement

ویڈیو: ساحل سمندر پر لوگوں کے نزدیک دل دہلا دینے والا ہیلی کاپٹر حادثہ

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے مشہور ساحل سمندر ساوتھ بیچ پر ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے۔

میامی بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دوپہر  ایک بجے کے قریب ہیلی کاپٹر کو آسمان سے تیزی سے نیچے آتے دیکھا گیا، جو وہاں موجود تیراکوں سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر پانی میں گرا۔

معجزانہ طور پر ہیلی کاپٹر کریش کسی شہری کیی موت کا باعث نہیں بنا۔ تاہم، ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن کی حالت مستحکم ہے۔

ساحل کا کچھ حصہ بند کرنے کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ہوا کیا تھا؟

Advertisement

ہیلی کاپٹر کے سمندر سے ٹکرانے کے چند سیکنڈ بعد ہی قریبی جیٹ سکیز زخمیوں کی مدد کے لیے روانہ ہوئیں۔ جبکہ کچھ دیر بعد کشتیاں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

Advertisement

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر تجارتی یا عوامی طیارہ تھا، اور ابھی تک اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ کیوں گرا۔

حیران تماشائیوں نے حادثے کے بعد کے کلپس شیئر کیے۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اس واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادہ
مشرق وسطیٰ میں امن ہونے جارہا ہے، حماس معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version