Advertisement

پی ایس ایل: کراچی کی شکستوں کا سلسلہ جاری،اسلام آباد کے ہاتھوں بھی شکست

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون کے چودھویں میچ میں اسلام آباد یانائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی  42 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یانئیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ۔

یونائیٹڈ کی جانب سے پال اسٹریلنگ 39 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،کپتان شاداب خان نے 34 رنز بنائے،کولن منرو 33،ایلکس ہیلز 30 جبکہ اعظم خان نے 16 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان شنواری،عمید آصف،عماد وسیم اور محمد نبی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر  135 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی،کپتان بابر اعظم نے 8 رنز بنائے،محمد نبی 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 25 رنز بنا سکے۔

کراچی کنگز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وقاص مقصود،حسن علی اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version