Advertisement

وزیر خارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی طلباء کی سہولت کیلئے بنائے گئے” پورٹل “کا افتتاح

شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے” پورٹل ” کا افتتاح کیا۔

اس مو قع پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس “پورٹل” کا مقصد پاکستانی طلباء اور چینی ماہرین کے مابین تکنیکی روابط کا فروغ ہے، یہ پورٹل، پاکستانی طلباء اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ پورٹل جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ پورٹل پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

Advertisement

وزیرِاعظم کا دورہ چین مکمل، وطن کیلئے روانہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا چار روزہ دورہ چین مکمل ہوگیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس اہم ملاقات میں سی پیک، افغانستان سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے ۔

وزیر اعظم عمران خان اور صدر شی کی جن پنگ کی ملاقات ختم ہو گئ ہے اور وزیر اعظم پاکستان روانگی کیلئےائرپورٹ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں

Advertisement

وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر آج نور خان ایئر بیس پر چین سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version