Advertisement

نئے منصوبے سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گے، اسماعیل راہو

اسماعیل راہو

سندھ کے وزیر ماحولیات محمد اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ  نئے منصوبے سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گے۔

 اپنے جاری کردہ بیان میں سندھ کے وزیر ماحولیات محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ سرکار نے پنجاب کا تھل کینال فیز 2 منصوبہ 1991ع آبی معاہدے کی خلاف ورزی اور زراعت دشمن قرار دے دیا ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت گریٹر تھل کینال 2 منصوبہ تعمیر کر رہی ہے جو  آبی معاہدے کے خلاف ورزی ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر بھی وفاق سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

 اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ،کے پی کی اور بلوچستان کی صوبائی اسیمبلیاں کالاباغ ڈیم کومسترد کرچکی ہیں،  پھر اس وقت عقل کے بیربل کی بےوقت کی راگنی کا کیا مطلب ہے؟

وزیر ماحولیات نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کے چھوٹے صوبوں کے زخموں پے نمک پاشی کر رہے ہیں، پہلے ہی نیازی سرکار سندھ کے پانی پے کئی ڈاکے ڈال چکی ہے۔

Advertisement

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کے کئی  ممالک کومیٹھے پانی کی قلت کے بحران کا سامنہ ہے، یہ بحران جن ملکوں کو شدید متاثرکریگا پاکستان ان میں سر فہرست ہے۔

وزیر ماحولیات نے کہا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کے ساحلی اضلاع بدین، سجاول اور ٹھٹہ شدید متاثر ہو رہے ہیں، آنےوالے وقتوں میں پانی کی کمی مزید شدت اختیار کر جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے منصوبے سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گے، آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی مزید شدت اختیار کر جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version