Advertisement

روس یوکرین تنازع کے بعد امریکا اور روس کی کرنسی دباؤ کا شکار

روسی کرنسی کی قدر میں کمی

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں دیگر ملکوں کی کرنسی کی قدر بڑھی ہے

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد  بین الاقوامی کرنسیوں کی قدر میں کافی اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑی صنعتی ممالک کی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

اس کے علاوہ سوئس فرانک کی قدر 5 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

Advertisement

امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روز کے دوران روس کی کرنسی روبل کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی جنوری 2021 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی روس یوکرین تنازع کا انتہائی منفی اثر پڑا ہے۔

ہانگ کانگ، سڈنی، سنگاپور اور ویلنگٹن کی اسٹاک مارکیٹس میں اوسطاً 3 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹوکیو، شنگھائی، جکارتہ اور بینگ کاک کے شیئر بازار بھی اس مندی سے نہیں بچ پائے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینگ میں بھی 1100 پوائنٓٹس سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version