Advertisement

مادھوری دکشت کو برقع پہن کر تھیٹر کیوں جانا پڑا، ان کے سر پر کیا چیز ماری گئی؟

بولی وڈ کی خوبصورت ترین اور سدا بہار اداکارہ مادھوری دکشت نے ایک انٹرویو میں ماضی کے جھروکوں سے ایک یاد کو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح ایک بار فلم “تیزاب” دیکھنے کے لیے  برقع پہن کر سنگل اسکرین تھیٹر پہنچی تھیں، اور جب “ایک دو تین” گانا آیا تو کس طرح مداحوں نے اسکرین پر سکوں کی بارش کردی تھی۔

مادھوری نے بتایا کہ فلم کی ریلیز کے بعد ہر کوئی مجھے بتا رہا تھا کہ میرا گانا “ایک دو تین” کتنا مقبول ہوا اور اسے تھیٹر میں بڑی اسکرین پر دیکھنے میں کتنا مزہ آتا ہے، تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں بھی جا کر اسے دیکھوں گی۔ میں چندن سنیما گئی جو ایک سنگل اسکرین تھیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر یہ تجربہ کرنا چاہتی تھی کہ ہجوم کا ردعمل کیسا ہے۔ ہم اندر گئے اور بیٹھ گئے، میں برقعے میں تھی۔

مادھوری نے بتایا کہ ہم اگلی قطار کی سیٹوں پر بیٹھے تھے ،میں گانے کا انتظار کر رہی تھی اور جیسے ہی گانا شروع ہوا، ہمارے پیچھے سے لوگ اسکرین کی طرف سکے پھینکنے لگے، وہ سارے سکے ہمارے سروں پر لگ رہے تھے۔

Advertisement

این چندرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تیزاب میں انیل کپور نے بھی اداکاری کی اور یہ فلم 50 ہفتوں تک سینما گھروں میں چلی۔

 یہ 1988 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بولی وڈ فلم تھی۔ جبکہ “ایک دو تین” مادھوری کے سب سے یادگار گانوں میں سے ایک ہے۔

مادھوری فی الحال Netflix سیریز The Fame Game کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، جس میں وہ ایک سپر اسٹار کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اچانک لاپتہ ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Next Article
Exit mobile version