Advertisement

ہاتھ جوڑنا امن کی علامت، محبت کا پیغام اور ہمارا کلچر ہے، دھانی

پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر اور ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ ہاتھ جوڑنا امن کی علامت اور محبت کا پیغام ہے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز سے میری پہلی ملاقات جم سیشن میں ہوئی تھی۔

سر ویوین رچرڈز نے مجھے کہا کہ آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ تمہارا برتاؤ مجھے بے حد پسند ہے، تمہارا میدان میں وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز بے حد دلکش ہے۔

شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا کہ دوسری ٹیم کے ڈگ آؤٹ کے سامنے ایسا کیا جائے مگر میں کھل کر انجوائے کر کے جشن مناتا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ کسی کو دکھ پہنچے یا اسے عجیب محسوس ہو۔

Advertisement

شاہنواز دھانی نے کہا کہ  سر ویوین رچرڈز کا تالیاں بجانا میرے لیے بہت بڑا لمحہ تھا۔

انہوں نے ہاتھ جوڑنے کے انداز کے متعلق بتایا کہ یہ امن کا پیغام ہوتا ہے۔

 شاہنواز دھانی نے بتایا کہ یہ طریقہ ہمارا کلچر ہے اور یہ محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ کرنے کا بھی ایک انداز ہے۔

شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد دو بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آؤٹ کے سامنے جا کر سر ویوین کے آگے جشن منایا۔

شائقین کے جانب سے اسے بہت پسند کیا گیا جب کہ کچھ کرکٹ شائقین نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کو سمجھانا چاہیے۔

Advertisement

انضمام الحق نے بتایا کہ جب میں پشاور زلمی کے ساتھ تھا تو مینجمنٹ سے کہہ کر کچھ کھلاڑیوں کو ایسے جشن منانے سے منع کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version