ایڈز وائرس دریافت کرنے والے سائنسدان چل بسے

سال 2008 میں اپنی شاندار دریافت پر نوبیل انعام حاصل کرنے والے فرانسیسی ماہرلوک مونتے نیئے انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے ایچ آئی وی دریافت کیا تھا۔
پیرس کی نواح میں واقع امریکن ہاسپٹل میں انہوں نے زندگی کا آخری سانس لیا اور ان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ دنیا کے ممتاز وائرولوجسٹ تھے اور انہوں نے سب سے پہلے ایڈز وائرس کی شناخت کرکے ان تفصیلات بیان کی تھیں۔
1983 میں انہوں نے اپنے ایک ساتھی فرانکوئی بیرے سینوسی کے ساتھ مل کر ہیومن امیونو ڈیفی شنسی وائرس (ایچ آئی وی) دریافت کیا تھا جس کے بعد اسے سمجھنے اور ایڈز کے علاج کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ ان کی شاندار دریافت پر انہیں 2008 کا نوبیل انعام برائے طب اور فزیالوجی دیا گیا تھا۔
لوک 1932 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے فرانس کے اعلیٰ ترین تعلیمی اور تحٰقیق اداروں میں خدمات انجام دی تھیں۔ تاہم انہوں نے کورونا وائرس پھوٹنے کے بعد ویکسین کی مخالفت کی تھی اور ان سے ایک بیان منسوب تھا کہ ویکسین لگوانے والے دوسال میں ہلاک ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویکسین کی مخالفت کے بیانات بھی دیئے تھے جس پر عالمی سائنسی برادری نے شدید تنقید کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

