آرڈیننس جاری کرنے والی فیکٹری جلد زمین بوس ہونے والی ہے، سعد رفیق

سعد رفیق کا کہنا ہےکہ آزادی اظہاررائے کے قانون کا مقصد میڈیا پر پابندی لگانا ہے۔
لاہورمیں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کےحکم پرآرڈیننس فیکٹری بنارکھی ہے، آرڈیننس بنانےوالوں کی جلدچھٹی ہونےوالی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق آرڈیننس مخصوص حالات میں لاسکتےہیں،حکومت تمام آرڈیننس مخصوص حالات کےبغیرلائی،عارف علوی نےایوان صدر کو بے توقیر کردیا۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ حکومت نے ریاستی اداروں کو چھڑی کےطور پر استعمال کیا، پی ٹی آئی حکومت میں اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے’
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے بنائے ہوئے قوانین عمران اینڈ کمپنی کیخلاف ہی استعمال ہوں گے، مریم نواز
یہ بھی پڑھیں: نئے اسکینڈل نے دنیا کو ہلا دیا، 18 ہزار سوئس اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

