Advertisement

نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ، شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت قرار دیدیا 

شہباز شریف

نواز شریف کی ضمانت کے معاملے پراٹارنی جنرل  کی جانب سے لکھے گئے خط کو شہباز شر یف نے توہین عدالت قرار دے دیا۔ 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے اٹارنی جنرل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے پاس جمع کروا چکا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھی حلف نامے یا ضمانت کی خلاف ورزی نہیں کی، مجھے آپ کا خط بھجوانا غیر قانونی، غیر ضروری اور ناجائز ہے، اس خط کے سیاسی مقاصد ہیں۔

 شہبا زشریف نے کہاکہ خط کے مندرجات کی روشنی میں اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کا حق رکھتا ہوں، اس خط کی بنیاد پر میرے خلاف توہین آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دل کے متوقع دورے کے باعث پاکستان نہ آنے والے نواز شریف کا لندن میں فیکٹری کا دورہ

Advertisement

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر لکھا گیا خط شریف خاندان کے میڈیا ٹرائل کی کوشش ہے، خط عدالتوں میں زیر التواء مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت معاملے پر خط لکھ کر توہین عدالت کی گئی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ خط لکھتے ہوئے عدالتی حکم کر نظر انداز کیا گیا، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جاتی رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کو خط شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری مراد علی شاہ نے بھجوایا۔

اٹارنی جنرل کیجانب سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کیا کہا گیا؟

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے ضامن شہباز شریف کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیاد پر نوازشریف کو 4 ہفتے کیلئے ملک سے باہرجانے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement

خط میں کہا گیا نواز شریف کو طبیعت صحیح ہونے پر واپس آنا تھا، آپ نے انہیں واپس لانے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی اور رجسٹرارکو تسلسل سے میڈیکل رپورٹ جمع کرانا تھی، انڈر ٹیکنگ خلاف ورزی پر آپ کیخلاف ہائیکورٹ رجوع سے پہلے خط لکھ رہے ہیں۔

اتارنی جنرل نے خط میں یہ بھی کہا تھا کہ خط ملنے کے 10 دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، ورنہ آپ کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version