Advertisement

ڈائلائسس پانی بنانے والی نئی کم خرچ ٹیکنالوجی

گردوں کے مرض کے شکار افراد کے لیے مخصوص اجزا والا پانی درکار ہوتا ہے جو قدرے مہنگا ہوتا ہے۔ اب ایک نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اس طرح کا مائع نہایت کم خرچ میں تیار کیا جاسکتا ہے اور گھر بیٹھے اس پانی کی وافر مقدار تیار کی جاسکتی ہے۔

اب “ایلن میڈیکل ڈیوائسس پوائنٹ آف کیئرڈائلائسس سسٹم” کا تیاکردہ نظام “پیری ٹونیئل ڈائلائسس مائع بنانے کا ایک بہت آسان طریقہ بھی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ گردے کے مریضوں میں لگائے جانے والے یہ مائع بہت صاف پانی، الیکٹرولائٹ اور گلوکوز پر مشتمل ہوتا ہے۔

اس کی تفصیلات عالمی نیفرولوجی کانگریس میں پیش کی گئی ہیں۔ اب اگلے مرحلے پر اس کی انسانی آزمائش بھی شروع کی جائے گی۔

بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں اس مائع کی تیاری، حفاظت اور نقل و حمل پر بہت لاگت آتی ہے اور دوردراز علاقوں کے مریضوں کو بھی اس کی اتنی ہی مقدار درکار ہوتی ہے۔ یوں غریب ممالک میں گردے فیل ہونے والے مریضوں کو بہت سہولت حاصل ہوگی اور اس سے ان کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔

چین، بھارت، انڈونیشیا اور افریقی ممالک میں گردوں کے مریضوں کو اس سے بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں آسٹریلیا کے نلکوں کا پانی استعمال کیا گیا ہے۔ اسے ایک بہت چھوٹے اور طاقتور ڈسٹلڈ واٹر سسٹم سے گزار کر اسے ڈسٹلڈ یا صاف پانی میں بدلا گیا۔ مزید مراحل سے گزار کر اس پانی کو ڈائلائسس کے قابل بنایا گیا ہے۔

Advertisement

ایلن میڈیکل کمپنی کے مطابق اس سسٹم کی بدولت عام افراد گھر پر بھی ڈائلائسس واٹر بناسکیں گے اور انسانوں پر اسے اگلے برس آزمایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Next Article
Exit mobile version