Advertisement

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

فیٹف اجلاس میں پاکستان کی کامیابی

پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدوں پر ایک روز قبل مقرر  ہونے والے 5 عہدیداران نے  24 گھنٹوں کے اندر ہی اپنے پارٹی عہدوں سے استعفی دے دیا۔

حلیم عادل شیخ کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے کئی رہنما صدر پی ٹی آئی سندھ  علی زیدی کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں  جب کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپنا استعفی واپس لے لیا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ اختلافات کی زد میں آگئے اور رہنماوں کے ایک دوسرے سے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے جب کہ ایک ہی روز قبل صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدوں پر مقرر  5 اراکین اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے، 24 گھنٹوں میں مستعفی ہونے والے عہدیداران  کی تعداد 5 ہوگئی۔

سینیئر نائب صدر مقرر ہونے والے حلیم عادل شیخ اور نائب صدر علی جونیجو نے سب سے پہلے اپنے تنظیمی عہدے سے استعفی دیا اور استعفی کی وجہ دیگر مصروفیات بتائی گئی۔

نائب صدر علی جونیجو اور سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کے بعد 3 مزید عہدیداران نے استعفی دے دیا۔ سید طاہر حسین شاہ نے سینیئر وائس صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا اور زمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

Advertisement

 جنرل سیکریڑی میر پور خاص اکبر علی پلی نے بھی اپنا استعفی ارسال کردیا۔اکبر علی سابق ریجنل صدر میرپورخاص  تھے۔سید ذولفقار شاہ  ڈل ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے عہدے سےمستعفی ہوئے سید ذولفقار شاہ سابق ریجنل سیکریٹری جنرل حیدرآباد تھے۔

تحریک انصاف سندھ کے سینئیر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے والے حلیم عادل شیخ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ  سندھ کے صدر رہ چکے ہیں اور انہیں اب جو عہدہ دیا گیا ہے وہ اسے اپنی تزلیل سمجھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سندھ میں  مختلف گروپس بن گئے ہیں جب کہ علی بخش انڑھ کو سینئر نائب صدر بنانے پر بھی پارٹی کے کئی سینیئر رہنماوں کو اعتراض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version