Advertisement

عمران خان نہ کبھی جھکے گا اور نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیگا، فرخ حبیب

فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نہ کبھی جھکے گا اور نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیگا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس اس بات کاثبوت ہے کہ پاکستان علاقائی امن وسلامتی اوراقتصادی ترقی کیلئے تنازعات کے بجائے پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے سفارتی سطح پر ہمیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں مددبھی ملی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر سوالات اٹھانے والوں کو جان لینا چاہیے کہ وزیراعظم بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہیں۔

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر ماسکو میں اپنے اصولی موقف کو دنیا کے سامنے پیش کردیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں، روس اور یوکرین کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سے لیکر افغانستان اور توانائی کے شعبہ میں تعاون،دوطرفہ تعلقات ،اسلاموفوبیا پر بات ہوئی، عمران خان نہ کبھی جھکے گا اور نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیگا۔انشاء اللہ

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version