یومیہ اجرت والا 60 سالہ مزدور راتوں رات فیشن ماڈل بن گیا

کبھی کبھی ایک پل انسان کی زندگی بدل دیتا ہے اور کیرالہ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی کہانی اسی کی ایک روشن مثال ہے۔
علاقے میں اپنی دھندلی لنگی اور قمیض کے لیے مشہور یومیہ اجرت والے مزدور 60 سالہ ممیکا نے اپنے شاندار میک اوور سے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ممیکا نے حال ہی میں مہنگے ترین سوٹ اور آئی پیڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ایک مقامی فرم کا پروموشنل فوٹو شوٹ کیا۔
فوٹوگرافر شاریک وائلل نے اس مزدور کو یومیہ اجرت پر مزدوری کرتے ہوئے دیکھا اور اس سے ماڈلنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے پہلے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ممیکا کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو ان کی اداکار ونائکن سے واضح مشابہت کے باعث خوب وائرل ہوئی تھی۔
بعد میں، جب ان کے پاس ایک پروجیکٹ آیا تو انہیں ممیکا کا خیال آیا۔
فوٹو شوٹ کے لیے ممیکا کا میک اپ، آرٹسٹ مجناس نے کیا جبکہ عاشق فواد اور شبیب وائلل میک اپ اسسٹنٹ تھے۔
اب، ممیکا کا ایک انسٹاگرام پیج ہے جہاں باقاعدہ ڈیزائنر کپڑوں میں ان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ فوٹو شوٹ کے دوران ان کا میک اوور بھی موجود ہے۔
اب وہ کوزی کوڈ میں ان کے آبائی علاقے ویناککڈ، کوڈی ولی میں ایک ہیرو کے طور پر مشہور ہیں۔
ممیکا اپنی اچانک کامیابی پر بہت خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر انہیں یومیہ اجرت والی مزدور کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی آفرز بھی ملتی رہیں تو وہ ماڈلنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
چند سال قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک چائے والا بھی اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جب ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شئیر کردی تھیں۔
ارشد خان، فوٹوگرافر جیہ علی کے ذریعے کھینچی گئی ایک تصویر کی وجہ سے راتوں رات انٹرنیٹ سنسنیشن بن گئے تھے۔
بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد میں 2020 میں اپنا چائے کیفے شروع کیا۔ اب ارشد کے پاس تین چائے کیفے ہیں، دو لاہور میں اور ایک مری میں۔
دسمبر 2021 میں، ارشد کو ایک ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین کو گلبرگ میں اپنے کیفے کی سیر کراتے ہوئے دیکھا گیا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ارشد خان کو لاہور کے گلبرگ میں واقع اپنے ایک کیفے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں کیفے کا دورہ دکھایا گیا ہے جس میں اندر لاؤنج ایریا کے ساتھ ساتھ باہر بیٹھنے کی جگہ بھی شامل ہے۔
ممیکا اور ارشد خان کی کہانیاں اس بات کی خوبصورت مثالیں ہیں کہ صرف چند چیزوں سے آپ کی قسمت کیسے بدل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News