Advertisement

سخت ترین پابندیوں کے باوجود ہانگ کانگ میں ریکارڈ کورونا کیس

ہانگ کانگ میں کورونا کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود پہلی مرتبہ وبائی مرض کورونا کے ریکارڈ کیسز درج ہوئے۔

ہانگ کانگ کی انتظامیہ بھی ان ریکارڈ کیسز کی وجہ سے پریشان ہو گئی ہے ، کیونکہ ان کی ہانگ کانگ میں ’ زیرو کووڈ ‘ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ دنیا کے ان شہروں کی فہرست میں شامل ہے جہاں کورونا پابندیاں سب سے زیادہ ہیں۔

ہانگ کانگ میں کورونا سے متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جاتا ہے اور اس کے تمام سماجی رابطے ختم کر دیئے جاتے ہیں۔

ہانگ کانگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل شہر میں 1 ہزار ریکارڈ کیسز کے باعث ہمارے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Advertisement

برطانوی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے قرنطینہ مراکز پہلے ہی 90 فی صد کورونا کے مریضوں سے بھر چکے ہیں، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی کورونا کی اس نئی لہر کا عروج باقی ہے۔

ہانگ کانگ کے مقامی اخبارات نے بدھ کی شام خبر دی تھی کہ کورونا سے متاثرہ 200 مریض اب بھی ٹرانسپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں اسپتال منتقل کرے گی۔

ہانگ کانگ کی ہیلتھ انتظامیہ نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کا کہا ہے کہ وہ ابھی کچھ دن اپنے گھروں میں انتظار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version