Advertisement

ایس بی سی اے سے بلڈنگ کا معائنہ کرنے والے انجئینرز کی فہرست طلب

سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ نے اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایس بی سی اے سے شہر میں تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا معائنہ کرنے والے انجئینرز کی فہرست طلب کرلی

سندھ ہائی کورٹ میں سول لائن میں تعمیر شدہ امیر ہاؤس کی انسپیکشن سے متعلق دراخوست کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے  حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایس بی سی اے سے کہا کہ ایس بی سی اے کے پینل یا جن انجئینرز کی اس حوالے سے خدمات حاصل کی جاتی ہیں ان کی مکمل فہرست پیش کی جائے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے ستمبر 2020 میں امیر ہاؤس کی انسپیکشن کا حکم دیا تھا۔ ایس بی سی اے نے عدالت کے 2020 کے حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا۔

ایس بی سی اے کے وکیل کی جانب سے 2020 کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔

Advertisement

عدالت نے ایس بی سی اے کو عمل درآمد کے لیے پندرہ دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو ڈی جی ایس بی سی اے ذاتی حثیت میں پیش ہوں۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جمال صدیقی نے بلڈنگ کی انسپیکشن کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بڑے پیمانے پر بغیر انفراسٹرکچرل انجینئرز منظوری تعمیرات کے خلاف درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس میں ریمارکس دیے کہ بتایا جائے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں گراؤنڈ پلس ٹو کتنی عمارتیں ہیں؟ بتایا جائے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے پینل پر کتنے انفراسٹرکچرل انجینئرز ہیں؟

عدالت نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی حدود میں کتنی عمارتوں کے خلاف ایکشن لیا؟ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں کتنی عمارتیں بغیر منظوری کے بنائی گئیں؟

Advertisement

دوران سماعت عدالت کا کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن وکیل سے مکالمہ ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ دہلی کالونی اور اطراف میں گیارہ گیارہ منزلہ عمارتیں کیسے بن رہی ہیں؟ جب یہ گرنا شروع ہوئیں تو معلوم ہے کیا ہوگا؟ کس قانون کے تحت گیارہ گیارہ منزلہ عمارتیں بنا رہے ہیں؟ آپ کی حدود میں تو گراؤنڈ پلس ٹو سے زائد کی اجازت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version