Advertisement

مچھر کیڑےمار دوا سے بچاؤ سیکھ لیتےہیں

ایک ممتاز سائنسی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق مچھر ایک مرتبہ غیرمہلک کیڑے مار دوا کا سامنا کرنے کے بعد اس سے اپنا بچاؤ سیکھ لیتے ہیں۔

ہفت روزہ جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق مچھروں کے متعلق یہ اہم اور دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے جو ملیریا، ڈٰنگی اور چکن گونیا کے خلاف ہماری جنگ کو مزید کمزور کرسکتا ہے یا کربھی رہا ہے۔


اس ضمن میں سائنسدانوں نے دوخطرناک اقسام کے مچھروں کا مطالعہ کیا جو زیکا وائرس، ویسٹ نائل وائرس اور ڈینگی وغیرہ کی وجہ بنتے ہیں۔ ایک مرتبہ کیڑے مار دوا کا سامنا کرنے کے بعد مچھر اتنے چالاک ہوگئے ہیں کہ ان کے لیے غیرمہلک لیکن کیڑے مار دوا کے پاس خون چوسنے کے مواقع رکھے گئے تب بھی مچھر وہاں نہیں آئے۔

Advertisement

برطانیہ کی کیل یونیورسٹی میں حشرات اور ان کے امراض کے ماہر فریڈرک ٹرائپٹ اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے۔ ان کے مطابق مچھروں کے اس ردِعمل کو اس سے قبل نوٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اب فریڈرک کہتے ہیں کہ کیڑےمار اور بالخصوص مچھر مار ادویہ میں ایسے کیمیکل یا بو ملائی جاسکتی ہیں جو انہیں اپنی جانب راغب کرسکیں۔

اسی طریقے سے مچھروں کے خلاف ادویاتی جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد ملیریا کے شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے چھ لاکھ سے زائد ہر سال لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ لیکن ملیریا کے علاوہ دیگر کئی مہلک امراض ہیں جو مچھروں سے پھیلتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version