Advertisement

پاک سر زمین پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

پاک سر زمین پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام ہوگیا ہے۔

پی ایس پی کی جانب سے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف فوارہ چوک پر دھرنہ چھوتے روز بھی جاری ہے جبکہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سمیت دیگر رہنما  بھی دھرنے میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنہ جاری رکھنے کا اعلان یا گیا ہے البتہ مصطفی کمال نے اہلیان کراچی کو دھرنے میں بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی فنانس کمیشن کیلئے تحریری معاہدہ کر کے نہیں اٹھیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی فنانس کمیشن کیلئے اسمبلی سے بل پاس کروانا ہوگا، اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد دھرنا ختم کریں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ملک کے مسائل کی طرف توجہ کیوں نہیں دی جارہی، وفاق صوبوں کو پیسہ دیتا ہے، پیسے صوبے میں نچلی سطح پر تقسیم نہیں ہوتے، پیسے نہیں دے رہے تو اداروں کو بلدیات کے ماتحت کرنے کا کیا فائدہ۔

پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے ہمراہ دھرنے میں موجود ہیں، جس وقت سے دھرنے کا اعلان کیا گھروں میں نہیں گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version