’وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 ‘ پی ایس ایل فائنل میں کمنٹری کا موقع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ’وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 ‘ کے تحت منتخب کمنٹیٹر کو فائنل میں کمنٹری کا موقع دیا جائے گا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کمنٹیٹر کی تلاش کا آغاز آج سے کر رہا ہے، اس سلسلے میں آج سے ڈیجیٹل مہم شروع ہو گی۔
کرکٹ کمنٹری میں اپنا کیرئیر بنانے والے خواہشمند افراد کے لئے نادر موقع ہے کہ وہ اپنی آواز کا جادو دکھا کر نہ صرف انعام حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس فیلڈ میں اپنا کیرئیر بھی بنا سکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ‘وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 ‘ کی ڈیجیٹل مہم کے لئے خواہشمند افراد کو اپنی کمنٹری کی وڈیو جمع کرانی ہو گی۔
’وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 ‘ کے لئے امیدوار کی کم سے کم عمر 18 سال تک رکھی گئی ہے ، اور امیدوار انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں اپنے اسکلز کی وڈیو جمع کرا سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ شارٹ لسٹڈ 20 بہترین افراد کا آڈیشن خود کریں گے۔
’وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 ‘ کے ٹائٹل کے خوش نصیب کمنٹیٹر کو پانچ لاکھ روہے انعدام دیا جائے گا اور پی ایس ایل 7 کے فائنل میں کمنٹری کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

